امریکی اداروں کی ایک باہر پھر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی، دہشتگردوں کی مدد کا الزام لگا دیا
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ادارے پینٹاگون کی طرف سے ایک بار پھر الزام لگایا گیا ہے کہ پاکستان قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کے دوران مخصوص گروپوں کی مدد کرتے ہوئے ان کو نشانہ نہیں بنا رہا ۔ تفصیلات کے مطابق پینٹاگون کے پریس سیکریٹری جان کربی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہمیشہ سے ہی امریکہ کیلئے تشویش کا باعث رہی ہیں اور ہم یہ معاملہ مسلسل پاکستانی حکام کے ساتھ اٹھاتے رہے ہیں۔
امریکی FBI نے سابق سی آئی اے چیف کیخلاف کاروائی کی تجویز دیدی
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ یہ پناہ گاہیں پاکستان کیلئے بھی اتنی ہی خطرناک ہیں جتنی ہمارے لئے، کیونکہ یہی گروپس پاکستان کیخلاف آ گے جا کر کاروائیاں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے 2013 اور 2014 میں پاکستانی اداروں کی دہشتگردی کیخلاف کاروائیوں کا قریبی جائزہ لیا اور ہم سمجھتے ہیں کہ دہشتگردوں کی مدد کرنے کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آ سکی۔
اس سے قبل بھی امریکی فوجی ہیڈکوارٹر کی طرف سے ایسی ہی رپورٹ شائع کی جا چکی ہے جس کو پاکستان کی طرف سے یکسر مسترد کر دیا گیا تھا۔