بوکو حرام کاسب سے وحشت ناک حملہ، 2 ہزار افراد کی ہلاکت کا خدشہ

بوکو حرام کاسب سے وحشت ناک حملہ، 2 ہزار افراد کی ہلاکت کا خدشہ
بوکو حرام کاسب سے وحشت ناک حملہ، 2 ہزار افراد کی ہلاکت کا خدشہ

  

باگا (مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ملک نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکو ھرام نے کاروائی کرتے ہوئے سینکڑوں افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ باگاکے علاقے میں پیش آ یا جہاں گزشتہ ہفتے ہی دہشتگرد تنظیم کی طرف سے اہم ملٹری بیس پر قبضہ کیا گیا تھا۔ اس قبضے کے بعد بدھ کے روز پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے مزید حملے کئے تھے اور جمعہ کے روز تک لڑائی کے دوران تقریباً دو ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔ انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے اس حملے کو بوکو حرام کا اب تک کیا جانے والا سب سے وحشت ناک حملہ قرار دیا ہے۔ دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے اور بھاری اسلحہ ڈپو سے سامان کی ترسیل بھی جاری ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مارے جانے والوں میں زیادہ تر بچے اور ایسے لوگ ہیں جو تیز بھاگ نہیں سکتے تھے۔

امریکی اداروں کی ایک باہر پھر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی، دہشتگردوں کی مدد کا الزام لگا دیا

مزید : بین الاقوامی