الیکشن ٹربیونلز میں زیر سماعت مقدمات کی تفصیلات جاری

الیکشن ٹربیونلز میں زیر سماعت مقدمات کی تفصیلات جاری
الیکشن ٹربیونلز میں زیر سماعت مقدمات کی تفصیلات جاری

  

اسلام آباد(مانٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے انتخابی عذرداریوں کی سماعت کرنے والے الیکشن ٹربیونلز میں زیر سماعت مقدمات کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود اب تک 53 مقدمات زیر سماعت ہیں جن میں سے سب سے زیادہ مقدمات تحریک انصاف کی طرف سے دائر کئے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے 18، مسلم لیگ ن کے 12، آزاد امیدواروں کے 10، پیپلز پارٹی کے 4، ق لیگ اور جمیعت علماءاسلام (ف) کے 3، 3 جبکہ فنکشنل لیگ اورپختونخواہ ملی پارٹی کا ایک، ایک مقدمہ زیر سماعت ہے۔ واضح رہے الیکشن ٹربیونلز کو الیکشن کمیشن کی طرف سے 28فروری تک مقدمات کی سماعت مکمل کرنے کی حتمی توسیع دی جا چکی ہے۔

الیکشن ٹربیونل نے این اے 122 میں دھاندلی سے متعلق رپورٹ تیار کر لی

مزید : قومی /اہم خبریں