کراچی :تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ایک شخص جاں بحق ،ورثاءکا احتجاج ،تحقیقاتی کمیٹی قائم

کراچی :تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ایک شخص جاں بحق ،ورثاءکا احتجاج ...
کراچی :تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ایک شخص جاں بحق ،ورثاءکا احتجاج ،تحقیقاتی کمیٹی قائم

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کھوکھرا پار تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ایک فرازنامی شخص جاں بحق ہو گیاہے ڈی آئی جی ایسٹ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کے الزام میںایک شخص کورات کو گرفتا رکیا جو پولیس کی حراست میں ہلاک ہو گیا ،ورثاءنے تھانے کے باہر احتجاج شروع کر دیاہے،ملزم کی لاش کو ملیر کے ایک سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا ہے، ہلاک ہو نے والا شخص ایم کیو ایم کا کارکن تھاآئی جی سندھ ن ے ڈی آئی جی ایسٹ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے جو آ ئی جی کو رپورٹ پیش کر ے گی۔

بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات اور انہیں منانے کی خبریں درست نہیں: مخدوم امین فہیم

مزید : کراچی