وزیر اعظم نواز شریف کا نو منتخب سری لنکن صدر کو فون، کامیابی پر مبارکباد
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے سری لنکا کے نو منتخب صدر میتھری پالاسرسینا کو فون کر انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ تفصیلات کے مطابق دونوں سربراہ مملکت نے اس موقع پر سری لنکا اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات کو جاری رکھنے کا اعلادہ کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے سری لنکن صدر کیلئے نیک خواہشات کو بھی اظہار کیا۔