حلقہ این اے 122 کے رزلٹ کا سب سے زیادہ انتظار ن لیگ کو ہے:پرویز رشید

حلقہ این اے 122 کے رزلٹ کا سب سے زیادہ انتظار ن لیگ کو ہے:پرویز رشید
 حلقہ این اے 122 کے رزلٹ کا سب سے زیادہ انتظار ن لیگ کو ہے:پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات پر ویز رشید  کاپریس کانفرنس میں کہنا ہے کہ حلقہ این اے 122 کے رزلٹ کا سب سے زیادہ انتظار ن لیگ کو ہے۔ہمیں اپنی سچائی پر100 فیصد یقین ہے۔ رپور ٹ کے مطابق ایاز صادق کے ووٹ بڑھ گئے ہیں اور عمران خان صاحب ہا ر گئے ہیں۔جھوٹ بولنے والے اپنے انجام تک پہنچیں گے،کچھ لوگوں نے جھوٹ بول کر عوام کو اذیت دی ہے۔ پر ویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ چہلم تک کوئی سیاسی بات نہیں کر نا چاہتا، سانحہ پشاور کا غم ابھی تک باقی ہے ۔وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی طرف سے لگائے گئے الزامات کا پٹیشن میں کو ئی ذکر نہیں ہے،ایسا بیلٹ پیپر جس پر کو ئی مہر    نہ ہوں وہ نہیں گنا جاتا، حلقے کھل گئے ووٹ گنتی ہو گئے ،عمران خان صاحب کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا،عمران خان صاحب نے گزشتہ روز بجلی کا بل ادا کر کے اچھا اقدام کیا ہے ۔پاکستان کو دہشتگردی کا بہت بڑا چیلنج درپیش ہے، سب کو ساتھ مل کر چلنا ہو گا تب ہی دہشتگردی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے.

الیکشن ٹربیونل نے این اے 122 میں دھاندلی سے متعلق رپورٹ تیار کر لی

مزید :

قومی -اہم خبریں -