چاکلیٹ کا انسانی دماغ پر حیران کن فائدہ تحقیق میں سامنے آگیا

چاکلیٹ کا انسانی دماغ پر حیران کن فائدہ تحقیق میں سامنے آگیا
چاکلیٹ کا انسانی دماغ پر حیران کن فائدہ تحقیق میں سامنے آگیا

  

میلان(نیوزڈیسک)آپ نے زندگی میں چاکلیٹ ایک بار تو شاید ضرور کھائی ہوگی لیکن اگر آپ کو علم ہوجائے کہ چاکلیٹ کا انسان کی دماغی صحت پر کتنا اچھا اثر ہے تو یقیناآپ باقاعدگی سے چاکلیٹ کھائیں گے۔ اٹلی کی ایک یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اگر کوکوا (چاکلیٹ )کا استعمال زیادہ کیا جائے تو اس سے انسان کی دماغی صحت اور یاداشت بہت اچھی ہو جاتی ہے۔

حاملہ خواتین کو چاکلیٹ کی شدید طلب کیوں ہوتی ہے؟ جواب جانئے

تحقیق کار ڈاکٹر Giovambattista Desideriنے اپنی تحقیق میں 61-85سال کے درمیانی لوگوں کا چناﺅ کرکے ان میں سے ایک گروپ کو ایسا مشروب آٹھ دن تک دیا گیا جس میں کو کوا کی (993ملی گرام)، دوسرے گروپ کے مشروب میں کوکوا کی(520ملی گرام)اور تیسرے گروپ کے مشروب میں کوکواکی(48ملی گرام)مقدار تھی۔وہ مشروب جن میں کوکوا کی زیادہ اور درمیانی مقدار موجود تھی کو چاکلیٹ مارس سے تیار کیا گیا تھا جبکہ سب سے کم مقدار والے مشروب کو ’کوکواپاﺅڈر‘سے بنایا گیا تھا۔ ا س تحقیق کے آغاز اور اختتام پر تمام افراد کے دماغ کا جائزہ ایک بیٹری کے ذریعے لیا گیا اور یہ دیکھا گیا کہ وہ کسی بات کو کتنی دیر تک یاد رکھ سکتے ہیںاوردہرا سکتے ہیں۔تحقیق کار حیران رہ گئے کہ وہ لوگ جنہوں نے زیادہ کوکوااستعمال کیا تھا ان کی یاداشت بہتر ہوئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جن کی یاداشت اچھی ہو، ان کے لئے بھی چاکلیٹ انتہائی حیران کن اثرات رکھتی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت