سری لنکن ٹیم حملہ کی سماعت، ملک اسحق کو 15 جنوری کو پیش کرنے کا حکم

سری لنکن ٹیم حملہ کی سماعت، ملک اسحق کو 15 جنوری کو پیش کرنے کا حکم
سری لنکن ٹیم حملہ کی سماعت، ملک اسحق کو 15 جنوری کو پیش کرنے کا حکم

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سری لنکا حملہ کیس کے ملزم ملک اسحق کو 15 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقدمے کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں ہوئی مگر عدالتی حکم کے باوجود ملزم کو پیش نہیں کیا گیا جس پر جج نے اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ 15جنوری کو کالعدم تنظیم کے رکن ملک اسحق پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

مزید : جرم و انصاف /اہم خبریں