عامر خان نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا

عامر خان نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا
عامر خان نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا

  

ممبئی (نیوز ڈیسک) عامر خان بالی ووڈ کے تخلیقی ذہن والے فنکاروں میں سر فہرست شمار ہوتے ہیں اور انہوں نے کامیابی کے متعدد ریکارڈ بنا رکھے ہیں مگر حالیہ سپرہٹ فلم "PK" کی بدولت انہوں نے اپنے ہی ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔

عامر خان پر تنقید ،شارخ خان بھی میدا ن میں آ گئے ،جاننے کے لئے کلک کریں

اس سے پہلے ان کی فلم ”دھوم 3“ 250 کرور کمانے والی بالی ووڈ کی پہلی فلم قرار پائی تھی جبکہ اب "PK" نے 300 کروڑ کام کر ایک نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔ عامر خان اس لحاظ سے بھی منفرد ہیں کہ جہاں عام طور پر 100 کروڑ کی لکیر عبور کرنا ایک اعزاز سمجھا جاتا ہے وہاں عامر خان نے 200 کروڑ اور اب 300 کروڑ کے ریکارڈ بنادئیے ہیں۔ "PK" کی بھرپور کامیابی تاحال جاری ہے اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ فلم مزید کتنے ریکارڈ بنانے والی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس