عمران خان جذباتی آدمی ہیں:خورشید شاہ

عمران خان جذباتی آدمی ہیں:خورشید شاہ
عمران خان جذباتی آدمی ہیں:خورشید شاہ

  

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان جذباتی آدمی ہیں ، کنٹینر پر جو کچھ ہوا اس سے عمران خان کو کچھ تو حاصل ہوا ہے، عمران کو شادی کی مبارکباد دیتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کر تے ہو ئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ عمران کو کنٹینر کی سیاست سے سبق حاصل کر نا چاہیے ، عمران خان جذباتی آدمی ہیں ، اللہ انہیں اپنے حفظ امان میں رکھیں، میں نے بھی دو شادیاں کی میری دونوں بیویاں میرے ساتھ رہتی ہے ۔خورشید شاہ کا مزیدکہنا تھا کہ ہمیں فرینڈلی اپوزیشن کا طعنہ دیا جاتا ہے،بلاول بھٹو نے فوجی عدالتوں کے حوالے سے کہا تھا کہ اپنا چہرہ بچایا ہے مگر اپنی ناک کٹوا دی ہے، پاکستان ہمارا چہرہ اور پارٹی ہماری ناک ہے۔، دہشتگردی سے ملک کو بہت نقصان ہوا ،ہمیں فیصلہ کر نا ہو گا کہ ہم کب تک موم بتیاں چلاتے رہے گے، ملکی سیاست بہتر ہو گی تو ملک کی معیشیت بھی بہتر ہو گی۔

حلقہ این اے 122 کے رزلٹ کا سب سے زیادہ انتظار ن لیگ کو ہے:پرویز رشید

مزید : قومی /اہم خبریں