تعجب ہے پرویز رشید کو این اے 122 کی ’سیل شدہ‘ رپورٹ کیسے مل گئی: جہانگیر ترین

تعجب ہے پرویز رشید کو این اے 122 کی ’سیل شدہ‘ رپورٹ کیسے مل گئی: جہانگیر ترین
تعجب ہے پرویز رشید کو این اے 122 کی ’سیل شدہ‘ رپورٹ کیسے مل گئی: جہانگیر ترین

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے این اے 122 میں دھاندلی جو رپورٹ آج کمیشن نے جمع کروائی ہے وہ سیل شدہ تھی اور مجھے تو تعجب ہے کہ پرویز رشید کو وہ رپورٹ کیسے مل گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات کی طرف سے این اے 122 میں دھاندلی کی تحقیقات کے دوران سردار ایاز صادق کے ووٹ مزید بڑھنے سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحققاتی کمیشن کی رپورٹ اس وقت سربمہر ہے اور اس کو پیز کے روز کھولا جائے گا جس پر ٹربیونل اپنا فیصلہ سنائے گا جس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اطلاعات اپنی پریس کانفرنس میں ایاز صادق کے جعلی ووٹ بھول گئے ہیں اور انہیں 30ہزار ووٹوں سے جتوانا چاہتے ہیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں