لیاری کے علاقے بغدادی میں دستی بم حملہ ،پانچ افراد زخمی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) لیاری کے علاقے بغدادی میں دستی بم حملہ میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو ئےجن کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حملے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔