تعلیمی اداروں کی سکیورٹی، وزیر تعلیم سندھ نے اجلاس بلا لیا

تعلیمی اداروں کی سکیورٹی، وزیر تعلیم سندھ نے اجلاس بلا لیا
تعلیمی اداروں کی سکیورٹی، وزیر تعلیم سندھ نے اجلاس بلا لیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو نے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس پیر کو طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس اجلاس میں سیکریٹری تعلیم، کمشنرکراچی اور آئی جی سندھ پولیس شریک ہوں گے۔ اجلاس کے دوران وزیر تعلیم کو سکولوں کی سکیورٹی کیلئے کئے جانے والے انتظامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ واضح رہے سندھ بھر میں تعلیمی ادارے 12 جنوری سے کھل رہے ہیں۔

اسلام آباد میں قیام امن کیلئے 2ہزار رضاکاروں پر مشتمل کمیٹی قائم

مزید : کراچی /اہم خبریں