برکی روڑ پر مارا گیا ’روح اللہ ‘لاہور میں سانحہ پشاورطرز کا حملہ کرنا چاپتا تھا، پولیس رپورٹ میں انکشاف

برکی روڑ پر مارا گیا ’روح اللہ ‘لاہور میں سانحہ پشاورطرز کا حملہ کرنا چاپتا ...
برکی روڑ پر مارا گیا ’روح اللہ ‘لاہور میں سانحہ پشاورطرز کا حملہ کرنا چاپتا تھا، پولیس رپورٹ میں انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برکی روڑپر حساس اداروں کی کاروائی میں مارا جانے والادہشتگرد روح اللہ لاہور میں سانحہ پشاور طرز کی کاروائی کرنے کی تیاری کر رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی طرف سے تیار کی جانے والی رپورٹ دو صفحات پر مشتمل ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس دہشتگرد کے پاس روح اللہ اور اسد اللہ کے ناموں سے دو شناختی کارڈ تھے اور یہ ملک کے مختلف علاقوں سے بھتہ اکٹھا کر تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا افضل اللہ کو بھجواتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے لاہور کے مختلف علاقوں میں درجنوں کمرے بھی کرائے پر لے رکھے تھے جن میں وزیر ستان سے آنے والے مزدوروں کو رہائش دی گئی تھی اور روح اللہ ا ن کے موبائل فون استعمال کر کے ہی فضل اللہ سے رابطہ کرتا تھا۔ مزید بتا یا گیا ہے کہ اس کو ایف سی اہلکاروں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے پر ترقی دیکر مقامی شدت پسندوں کا لیڈر بنایا گیا تھا۔

کہیں صبر کا پیمانہ لبریز نہ ہو جائے،کارکنوں کے ماورا عدالت قتل بند کئے جائیں: حیدر عباس رضوی

روح اللہ کے پاس چند ماہ قبل ملا فضل اللہ نے دو دہشتگردوں کو بھی بھجوایا تھا جن کے نام معراج اور عمرفاروق تھے ان میں سے معراج واہگہ بارڈرواہگہ بارڈر پر حملے میں ملوث تھا اور وہاں خود کش جیکٹ پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -