بانجھ عرب خاتون کے ہاں بیک وقت 5بچوں کی پیدائش

بانجھ عرب خاتون کے ہاں بیک وقت 5بچوں کی پیدائش
بانجھ عرب خاتون کے ہاں بیک وقت 5بچوں کی پیدائش

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) اولاد کیلئے سالوں منتظر رہنے والے والدین کے ہاں جب بچے کی پیدائش ہو تو ان کی خوشی دیدنی ہوتی ہے لیکن اگر بیک وقت پانچ بچے آ جائیں تو اس کی خوشی یقینا قابل بیان ہے۔

سعودی اخبار ”سبق“ کے مطابق مسفر القحطانی نامی شخص اور ان کی شریک حیات عرصہ پانچ سال سے اولاد کیلئے دعائیں کر رہے تھے اور جب قدرت نے ان کی سنی تو بیک وقت ان کے ہاں تین بیٹے اور دو بیٹیاں پیدا ہو گئیں۔ مسفر نے اخبار سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے دعا کی تھی کہ یاخدا کئی سال گزر گئے اب تو اولاد کی نعمت عطا فرما دے۔ وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے سوچا بھی نہ تھا کہ قدرت ان پر اس قدر کرم فرمائے گی۔ انہوں نے بچوں کی بہترین پرورش اور انہیں ہمیشہ خوش رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔

خاتون کے ساتھ ہاتھی کی ناقابل یقین شرارتمزید جاننے کیلئے کلک کریں

مزید : ڈیلی بائیٹس