آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری کرکٹ میچ کے دوران صحافی کی ایسی شرمناک حرکت کہ لوگ کرس گیل کو بھول جائیں، انتظامیہ کو حرکت میں آنا پڑگیا

آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری کرکٹ میچ کے دوران صحافی کی ایسی شرمناک ...
آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری کرکٹ میچ کے دوران صحافی کی ایسی شرمناک حرکت کہ لوگ کرس گیل کو بھول جائیں، انتظامیہ کو حرکت میں آنا پڑگیا

  

سڈنی (نیوز ڈیسک) گزشتہ ہفتے آسٹریلیا میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان جاری انٹرنیشنل میچ کے دوران ایک سپورٹس رپورٹر نے ایسا شرمناک کام کر دکھایا کہ جس کی اس سے پہلے کوئی مثال دیکھنے میںنہیں آئی۔

اخبار ڈیلی میل کے مطابق یہ نام نہاد صحافی میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ کے پریس باکس میں دیگر صحافیوں کے درمیان بیٹھ کر بظاہر تو کرکٹ میچ کی رپورٹ لکھنے میں مصروف رہا، لیکن دراصل اس دوران اپنے لیپ ٹاپ پر فحش فلموں سے لطف اندوز ہوتا رہا، جبکہ اس دوران ارد گرد کئی خواتین و مرد صحافی موجود تھے۔ یہ انکشاف اخبار گارڈین کے ڈپٹی سپورٹ ایڈیٹر رسل جیکسن نے کیا ہے۔

رسل کا کہنا ہے کہ مذکورہ رپورٹر تمام میچ کے دوران اپنی رپورٹ لکھنے کی آڑ میں وقفے وقفے سے فحش ویڈیوز دیکھتا رہا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک دن میں جی نہ بھرنے پر یہ صاحب اگلے دن پھر یہی کام کرنے لگے، جس پر انتظامیہ کو حرکت میں آنا پڑا اور سیکیورٹی اہلکاروں کو خود آکر اسے فحش بینی سے باز رہنے کا کہنا پڑا۔ رسل کا کہنا ہے کہ اگرچہ وہ پریس باکس کے ہر قانون کو اہم نہیں سمجھتے لیکن کسی پیشہ ور صحافی کو اپنے کام کے دوران ایسا شرمناک فعل ہرگز زیبا نہیں دیتا۔

مزید :

کھیل -