کن جوڑوں کے درمیان طلاق کا امکان بے حد کم ہوتا ہے؟ تحقیق میں ماہرین نے حیران کن انکشاف کردیا، اگر آپ بھی بچنا چاہتے ہیں تو یہ کام کرلیں

کن جوڑوں کے درمیان طلاق کا امکان بے حد کم ہوتا ہے؟ تحقیق میں ماہرین نے حیران ...
کن جوڑوں کے درمیان طلاق کا امکان بے حد کم ہوتا ہے؟ تحقیق میں ماہرین نے حیران کن انکشاف کردیا، اگر آپ بھی بچنا چاہتے ہیں تو یہ کام کرلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی شادی کامیاب رہے تو اس کے لیے آپ کا اور آپ کے شریک حیات کا کالج سے فارغ التحصیل ہونا لازمی ہے۔ پیو ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے ایک سروے کے نتائج سے ثابت کیا ہے کہ کالج سے تعلیم یافتہ جوڑوں کی باہم شادی کم تعلیم یافتہ یا ناخواندہ جوڑوں کی نسبت کامیاب رہنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ سروے کے نتائج کے مطابق بیچلر ڈگری رکھنے والی 78فیصد خواتین کی پہلی شادی 20سال تک چلی، اس کے برعکس ہائی سکول یا اس سے کم تعلیم یافتہ خواتین میں یہ شرح صرف 40فیصد تھی۔ دوسری طرف بیچلر ڈگری کے حامل 65فیصد مردوں کی پہلی شادی 20سال تک کامیاب رہی، اس کے برعکس ہائی سکول پاس کرنے والے یا اس سے کم تعلیم یافتہ مردوں میں یہ شرح 50فیصد تھی۔

مزید جانئے: سعودی عرب میں گھروں سے بھاگ جانے والی لڑکیوں پر تحقیق، انتہائی پریشان کن انکشاف سامنے آگیا
نیوز ویب سائٹ مارکیٹ واچ ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق باؤلنگ گرین سٹیٹ یونیورسٹی اوہائیو کی پروفیسر سوزان براؤن کا کہنا تھا کہ ’’کالج کی ڈگری بہتر معاشی ذرائع کے سبب بنتی ہے اس لیے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد مالی طور پر مستحکم ہوتے ہیں اور اس وجہ سے ان کی شادی بھی کامیاب رہتی ہے، کیونکہ معاشی بدحالی طلاق کی بہت بڑی وجہ ہوتی ہے۔ اگر کسی جوڑے کے پاس وافر رقم موجود ہو تو ان لڑائیاں کم ہوتی ہیں کیونکہ ان کے پاس لڑنے کی وجوہات کم ہوتی ہیں۔پیو ریسرچ سنٹر نے امریکہ کے نیشنل فیملی گروتھ سروے سے یہ نتائج اخذ کیے جس میں 15سے 44سال کے افراد سے سوالات کیے گئے تھے۔ گزشتہ سال امریکی حکومت کے ایک سروے میں بھی یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ کم تعلیم یافتہ جوڑوں کی نسبت کالج کی ڈگری رکھنے والے جوڑوں کی شادی کامیاب ہونے کے امکانات 10فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔

مزید جانئے: منگیتر ہاتھوں میں ہاتھ مت ڈالیں ترکی کے علماءکا نیا فتویٰ سامنے آگیا

مزید :

ڈیلی بائیٹس -