ترکی میں ان پتھروں کے نیچے کھدائی کے دوران 5 ہزار سال پرانی ایسی چیز دریافت کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی

ترکی میں ان پتھروں کے نیچے کھدائی کے دوران 5 ہزار سال پرانی ایسی چیز دریافت کہ ...
ترکی میں ان پتھروں کے نیچے کھدائی کے دوران 5 ہزار سال پرانی ایسی چیز دریافت کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی

  

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے تاریخی شہر کیپاڈوسیا میں موجود انتہائی خوبصورتی سے تراشے گئے یہ قدیم پتھر سیاحوں کی دلچسپی کا سامان ہوتے تھے مگر کسی کو معلوم نہیں تھا کہ ان پتھروں کے نیچے کیا ہے۔ ایک روز عمارت کی تعمیر کے لیے ان پتھروں کے دامن سے مٹی کے ٹیلے ہٹانے کا کام شروع کیا گیا، جب کچھ گہرائی تک کھدائی کی گئی تو ایک دروازہ نمودار ہو گیا۔ جب کاریگر اور مزدور اس دروازے میں داخل ہوئے تو ان کی آنکھیں حیرت سے پھٹی کی پھٹی رہ گئی۔ ان پتھروں کے نیچے زیرزمین ایک پورے کا پورا شہر موجود تھا۔ زیرزمین کئی سرنگیں بنائی گئی تھی اور ان میں کھدائی کرکے گھر بنائے گئے تھے۔

ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ یہ شہر 5ہزار سال قبل بنایا گیا تھا۔ اس کی سرنگوں کی لمبائی ساڑھے تین میل ہے ان میں بنائے گئے گھروں میں سینکڑوں لوگوں کے رہنے کی گنجائش ہے، یہ قدیم شہر سطح زمین سے 113فٹ نیچے بنایا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ شہر بیرونی حملہ آوروں سے بچنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ اسی علاقے میں اس سے قبل بھی اس سے ملتا جلتا ایک قدیم زیرزمین شہر دریافت ہوا تھا۔ یہ شہر اس وقت دریافت ہوا جب ایک شہر نے اپنے گھر میں کنویں کی کھدائی شروع کی، کھدائی کے دوران اس شہر کا دروازہ نظر آیا اور اندر جانے پر شہر کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ اس شہر میں 20ہزار لوگوں کے رہنے کی گنجائش تھی اور اس کے 600داخلی و خارجی راستے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -