پنجاب حکومت کا ایسا اقدام کہ موبائل کمپنیاں خوشی سے نہال ہوگئیں، اربوں ڈالر دینے کا وعدہ بھی کرلیا

پنجاب حکومت کا ایسا اقدام کہ موبائل کمپنیاں خوشی سے نہال ہوگئیں، اربوں ڈالر ...
پنجاب حکومت کا ایسا اقدام کہ موبائل کمپنیاں خوشی سے نہال ہوگئیں، اربوں ڈالر دینے کا وعدہ بھی کرلیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے موبائل فون کمپنیوں کے پر زورمطالبے پر ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر کچھ عرصہ قبل لاگو کیا گیا ٹیکس واپس لے لیا، جس پر یہ کمپنیاں وزیر اعلٰی پنجاب کی بے حد مشکور نظر آ رہی ہیں اور بھاری سرمایہ کاری کے وعدے بھی کر رہی ہیں۔ ٹیلی کام کمپنیوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو ایک خط لکھا ہے جس میں انٹرنیٹ ٹیکس واپس لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ ٹیلی کام کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی طرف سے لکھے گئے اس خط میں آئندہ 4سالوں میں ٹیلی کام کے شعبے میں4ارب ڈالرز(تقریباً4کھرب روپے) کی مزید سرمایہ کاری کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

ویب سائٹ ”پروپاکستانی“ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی کی طرف سے انٹرنیٹ پر 19.5فیصد ٹیکس عائد کیا گیا تھا جو اب واپس لے لیا گیا ہے۔ حکومت کے اس اقدام سے انٹرنیٹ کی قیمت بہت زیادہ بڑھ گئی تھی اور صارفین کی تعداد کم ہونے کے باعث سیلولر موبائل سروسز کی نئی جنریشن متعارف کروائے جانے میں بڑی رکاوٹ پیدا ہو گئی تھی۔کمپنیوں کی طرف سے اعلان کردہ نئی سرمایہ کاری میں سے زیادہ تر رقم تھری جی اور فور جی نیٹ ورک کے پھیلاﺅ کے لیے استعمال کی جائے گی اور پاکستان کے مزید شہروں تک ان سروسز کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

مزید :

بزنس -