راجر فیڈرر اور ملوس رانک نے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے

راجر فیڈرر اور ملوس رانک نے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں ...

  

برسبین(این این آئی)راجر فیڈرر اور ملوس رانک نے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔برسبین میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں فورتھ سیڈڈ کینیڈا کے ملوس رانک نے آسٹریلیا کے برنرڈ ٹامک کو دلچسپ اور سخت مقابلے کے بعد 7-6 اور 7-6 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ فاتح کھلاڑی نے دونوں سیٹ ٹائی بریک پر جیتے۔ دوسرے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈڈ سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے آسٹریا کے ڈومنک تھیم کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور فائنل تک رسائی حاصل کی ۔اس مقابلے کا سکور6-1 اور 6-4 رہا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -