زرعی یونیورسٹی انتظامیہ کا سعید اجمل اکیڈمی بنانے سے انکار

زرعی یونیورسٹی انتظامیہ کا سعید اجمل اکیڈمی بنانے سے انکار

  

فیصل آباد(آئی این پی) زرعی یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں سعید اجمل اکیڈمی بنانے سے انکار کردیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے سعید اجمل پر سنگین الزامات عائد کر دیئے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد اکیڈمی کے معاملات کا رکارڈ سعید اجمل نے نہیں دیا، سعید اجمل نے 350 کھلاڑیوں سے 15 ہزار سالانہ کے حساب سے فیس لی، مجموعی طور پر 52 لاکھ 50 ہزار روپے کھلاڑیوں سے وصول کیے گئے۔کھلاڑیوں سے ماہانہ 7 لاکھ روپے وصول کیے جاتے ہیں۔ اکیڈمی کی وکٹ باہرکی ٹیموں کو 5 سے 10 ہزار روپے کرایہ پر دی جاتی رہی۔ اکیڈمی کیلئے قومی ،عالمی تنظیموں کے فنڈز کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے الزام عائد کیا کہ سعید اجمل نے یونیورسٹی کی زمین ہتھیانے کی کوشش کی

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -