فیفا کی تازہ ترین رینکنگ میں لجیئم کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار ،پاکستان کی ایک درجے تنزلی

فیفا کی تازہ ترین رینکنگ میں لجیئم کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار ،پاکستان کی ...

  

زیورخ(این این آئی)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی تازہ ترین رینکنگ میں پہلی 20 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، بیلجیئم کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، کیوبا 45 درجے بدترین تنزلی کے بعد 136 ویں نمبر پر چلا گیا، پاکستان کی ایک درجے تنزلی ہوئی ہے۔ تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں بیلجیئم پہلے، ارجنٹائن دوسرے، سپین تیسرے، جرمنی چوتھے، چلی پانچویں، برازیل چھٹے، پرتگال ساتویں، کولمبیا آٹھویں، انگلینڈ نویں اور آسٹریا دسویں نمبر پر ہے۔ میکسیکو کی ایک درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ 23 ویں نمبر پر چلا گیا، سویڈش ایک زینہ چڑھ کر 34 ویں نمبر پر پہنچ گیا، پولش ٹیم کی ایک درجے تنزلی ہوئی اور وہ 35 ویں نمبر پر آ گئی ہے۔ ایران دو درجے بہتری کے بعد 43 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -