لیور پول چوتھے درجے کی فٹ بال ٹیم سے شکست کھا گئی

لیور پول چوتھے درجے کی فٹ بال ٹیم سے شکست کھا گئی

  

لندن (آئی این پی) چوتھے درجے کی انگلش فٹ بال ٹیم ایگزیٹر نے ایف اے کپ کے تیسرے راو191نڈ کے ری پلے میں سات بار ایف اے کپ جیتنے والی لیور پول کی ٹیم کے ساتھ دو دو گول سے برابر کر کے اپنے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لیور پول کے تمام گیارہ کھلاڑی انجری کا شکار ہونے کے بعد انگلینڈ کی اعلیٰ پائے کی ٹیم دوسرے درجے کے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہی تھی اور ایک ہفتے کے دوران یہ اس کا تیسرا میچ تھا۔ ہوم ٹیم ایگزیٹر بڑا اپ سیٹ کرنے کی امید پر میدان میں اتری اور نو ہی منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کر لی۔ لیکن چوتھے درجے کی کسی ٹیم سے کبھی مات نہ کھانے والی لیور پول کے ٹین ایج جیروم سنکلئر نے تین ہی منٹ بعد گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا جبکہ ہاف ٹائم کی وسل بجنے سے پہلے ایگزبیٹر نے پھر گول کر دیا اور دفاعی کھیل شروع کر دیا لیکن لیور پول کے دفاعی کھلاڑی براڈ سمتھ نے آخری وقت پر گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا اور اپنی ٹیم کی لاج رکھ لی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -