ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع
لاہور (آن لائن) ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا۔ کھلاڑی روایتی حریف بھارت کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں۔کھلاڑیوں نے کوچ عبدالرزاق کی نگرانی میں فزیکل ٹریننگ میں بیٹنگ اور بولنگ کی بھرپورپریکٹس کی۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ کوئی ٹیم آسان نہیں، بھرپور محنت سے ہی تیاری ہوگی۔کوچ عبدالزاق نے کہا کہ حکومت اور پی سی بی کی سپورٹ ہو تو کارکردگی مزید بہتر ہوسکتی ہے۔بلائینڈ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 17 جنوری سے بھارت میں شروع ہوگا۔