راجیہ شبیر انجری کے باعث جاپان میں ہونے والی ایشین سائیکلنگ چمپئن شپ سے باہر ہوگئی

راجیہ شبیر انجری کے باعث جاپان میں ہونے والی ایشین سائیکلنگ چمپئن شپ سے باہر ...

  

ں

اسلام آباد( این این آئی) قومی سائیکلسٹ راجیہ شبیر انجری کے باعث جاپان میں ہونے والی ایشین سائیکلنگ چمپئن شپ سے باہر ہوگئیں۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے اعلامیے کے مطابق راجیہ شبیر لاہور میں تربیتی سیشن کے دوران کالر بون میں فریکچر کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ ان کے ساتھ صبیحہ اور راشدہ منیر بھی انجری کا شکار ہوگئی ہیں تاہم انکی انجری سنگین نوعیت کی نہیں اور وہ ایشین سائیکلنگ چمپئن شپ میں ٹیم کا حصہ ہوں گی۔ فیڈریشن کے مطابق راجیہ شبیر کو آرام کا فی الوقت آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اورامید ہے کہ وہ بھارت میں ہونے والی ساؤتھ ایشین گیمز میں ٹیم کا حصہ ہوں گی۔ 10رکنی قومی ٹیم ایشین سائیکلنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 16 جنوری کو جاپان روانہ ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -