اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت ، مرکزی ملزم عدنان ثنا اللہ کے نمونے ڈی این اے سے میچ کرگئے

اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت ، مرکزی ملزم عدنان ثنا اللہ کے نمونے ڈی ...
اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت ، مرکزی ملزم عدنان ثنا اللہ کے نمونے ڈی این اے سے میچ کرگئے

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، کیس کے مرکزی ملزم عدنان ثنا اللہ کے نمونے ڈی این اے سے میچ کرگئے جبکہ دیگر 7ملزمان کے بارے میں زیادتی کے شواہد نہیں ملے ، کیس کی تفصیلات ڈی آئی جی کے حوالے کر دی گئیں ۔

میڈیا رپورٹس میں پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کیس کی ڈی این اے رپورٹ میں مرکزی ملزم عدنان ثنااللہ کے ڈی این اے نمونے لڑکی کے جسم اورکپڑوں کے نمونوں سے میچ کرگئے ہیں جبکہ دیگرملزمان کے ڈی این اے کے نمونے میچ نہ کرسکے۔کیس کی تفصیلات ڈی آئی جی کے حوالے کردی گئیں

مزید :

لاہور -