آئن چیپل نے کرس گیل پر پوری دنیا میں لیگ کھیلنے کے لئے پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا

آئن چیپل نے کرس گیل پر پوری دنیا میں لیگ کھیلنے کے لئے پابندی لگانے کا مطالبہ ...

  

میلبورن(این این آئی)سابق آسٹریلوی کپتان آئن چیپل نے ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل پر پوری دنیا میں لیگ کھیلنے کے لئے پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا ۔کرس گیل پر آسٹریلیا کی ڈومیسٹک بگ بیش لیگ کی ٹی ٹونٹی ٹیم میلبورن رینیگیڈز نے خاتون صحافی سے انٹرویو کے دوران نامناسب گفتگو پر 10ہزار آسٹریلوی ڈالر جرمانہ کردیا تھا۔کرس گیل نے اسے ایک عام مذاق قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔آئن چیپل گیل کی معافی اور جرمانے کو کافی نہیں سمجھتے اور انہوں نے کرکٹ آسٹریلیا کو تجویز دی ہے کہ گیل کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

آسٹریلوی اخبارسڈنی مارننگ ہیرالڈ کو اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا ملک کے کسی بھی کلب کو گیل سے معاہدے پر پابندی لگائے۔چیپل کا مزیدکہنا تھا کہ اس میں بھی کوئی حرج نہیں اگر کرکٹ آسٹریلیا آئی سی سی سے بھی کہے کہ جو کچھ ہم کررہے ہیں اس پر پوری دنیا میں عمل کیا جائے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -