ورلڈ اوپن سکوائش ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا سفر اختتام کو پہنچ گیا

ورلڈ اوپن سکوائش ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا سفر اختتام کو پہنچ گیا

  

میلبورن(این این آئی)ورلڈ اوپن سکوائش ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا سفر اختتام کو پہنچ گیا ،فرحان زمان کے بعد ناصراقبال بھی پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میچ میں آسٹریلوی کھلاڑی ریان کیوس کیلی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناصراقبال کو 3-1 سیٹس سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فرحان زمان بھی پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -