نیشنل کیڈٹ نیشنل جونیئر ریسلنگ چمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی

نیشنل کیڈٹ نیشنل جونیئر ریسلنگ چمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی

  

پشاور(این این آئی) نیشنل کیڈٹ نیشنل جونیئر ریسلنگ چیمپئن شپ گزشتہ روز پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں واقع لالہ رفیق ایرینا میں شروع ہوگئی جس میں ملک بھر سے ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ، چیمپئن شپ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے تعاون اور خیبر پختونخوا ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقد ہورہی ہے جس میں پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، فاٹا ، گلگت بلتستان ، اسلا م آباد، سندھ ، آرمی ، ریلوی ، پولیس ، واپڈا ، ہائیر ایجوکیشن اور ایچ ای سی کی ٹیمیں شامل ہیں‘ افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈی جی سپورٹس بورڈ مس رشیدہ غزنوی مہمان خصوصی تھیں ان کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر کھیل و صدر خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن سید عاقل شاہ ‘سیکرٹری صوبائی ریسلنگ ایسوسی ایشن عبدالقیوم شینواری ‘جعفر شاہ ‘ایچ ای سی ٹیم کے منیجر و ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -