پشاور، ایئر مارشل اصغر خان نیشنل امیچور گالف چمپئن شپ میں تیمور نصیر کی برتری برقرار

پشاور، ایئر مارشل اصغر خان نیشنل امیچور گالف چمپئن شپ میں تیمور نصیر کی ...

  

پشاور(این این آئی)ایئر مارشل اصغر خان نیشنل امیچور گالف چیمپئن شپ میں انٹر نیشنل گالفر تیمور نصیر نے اپنے گراس فور انڈر140 سکور کے ساتھ اپنی برتری برقرار رکھی ، انہوں نے دوسرے روز کے کھیل میں ون انڈر 71 سکور کیا اور اس طرح مجموعی طورپر 36 ہولز پر 4 انڈر140 سکور کیا اور اپنی برتری مستحکم کرنے میں کامیاب رہا ۔انٹر نیشنل گالفر نعیم احمد سات اوور پار 151 سکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔نعیم احمد نے دوسرے روز 75 سکور کیا ۔جبکہ عنایت اﷲ یوسفزئی آٹھ اوور پار 152 سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔ تیمور نے پہلے نائن ہولز پر 36 جبکہ دوسرے نائن ہولز پر ون انڈر35 سکور کیا ۔ اور چار برڈیز بنائی جبکہ ہول نمبر ٹو ، تھری اور چار پر ایک ایک سٹروک مس کیا ۔ نعیم احمد نے دوسرے دن 75 کا راؤنڈ کھیلا پہلے نو ہولز پر 36 اور دوسرے نائن ہولز پر تین انڈرپار39 کا سکور کیا محمد نعیم احمد نے ہول نمبر چھ اور دس پر برڈیز سکور کی جبکہ ہول نمبر ایک ، بارہ اور پندرہ پر ایک ایک سٹروک مس کیا۔

عنایت اﷲ یوسفزئی نے دوسرے دن کے کھیل میں تین اوور پار 75 کا سکور کیا اور پہلے نائن ہولز پر پار36 اور دوسرے نائن ہولز پر تین انڈرپار39 کا سکور کیا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -