آسٹریلیا میں 2015ء کے دوران نئی گاڑیوں کی فروخت میں 1.7 فیصد اضافہ

آسٹریلیا میں 2015ء کے دوران نئی گاڑیوں کی فروخت میں 1.7 فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا میں سال 2015ء کے دوران نئی گاڑیوں کی فروخت 1.7 فیصد اضافے کے ساتھ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ آسٹریلین فیڈرل چیمبر آف آٹو موٹیو انڈسٹریز کی جاری ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دسمبر کے دوران نئی گاڑیوں کی فروخت 99616 یونٹ رہی جوکہ سال 2014ء کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.9 فیصد زیادہ ہے جبکہ سال 2015ء کے دوران 1.16ملین گاڑیاں فروخت ہوئیں جو کہ سال 2013ء میں فروخت ہونے والی ریکارڈ گاڑیوں سے 1.7 فیصد زیادہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی شہری ہر سال گاڑیوں پر سالانہ 20 ارب آسٹریلوی ڈالر خرچ کرتے ہیں۔
آسٹریلیا میں سال 2015 ء کے دوران گاڑیوں کی فروخت کے حوالے سے ٹویوٹا موٹرز پہلے، مزدا موٹرز دوسرے، جنرل موٹرز تیسرے اور مٹسوبشی چوتھے نمبر پر رہی۔

مزید :

کامرس -