امریکی فیڈرل ریزرو کا شرح سود میں بتدریج اضافے کا فیصلہ

امریکی فیڈرل ریزرو کا شرح سود میں بتدریج اضافے کا فیصلہ

  

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی فیڈرل ریزرو نے شرح سود میں بتدریج اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فیڈرل ریزرو کے دسمبر میں ہونے والے اجلاس کے شرکاء نے شرح سود میں بتدریج اضافے پر اتفاق ظاہر کیا، اجلاس میں متفقہ رائے سے شرح سود میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اجلاس کے جاری منٹس کے مطابق اجلاس کے کچھ شرکاء 9برس میں پہلی مرتبہ شرح سود میں معمولی اضافے کے حق میں تھے جبکہ بیشتر شرکاء شرح سود میں بتدریج اضافے اور اسے 2 فیصد کے ہدف تک بڑھانے پر متفق تھے۔

مزید :

کامرس -