نومبر 2015؛ خام روئی کی ملکی درآمدات میں 201فیصد اضافہ ریکارڈ

نومبر 2015؛ خام روئی کی ملکی درآمدات میں 201فیصد اضافہ ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (کامرس رپورٹر)رواں مالی سال کے نومبر2015ء کے دوران خام روئی کی ملکی درآمدات میں201 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں نومبر2014ء کے دوران31.6 ملین ڈالرکی خام روئی درآمد کی گئی تھی جبکہ رواں مالی سال میں نومبر2015ء کے دوران خام روئی کی ملکی درآمدات کا حجم 95.1ملین ڈالر تک بڑھ گیا اس طرح گزشتہ مالی سال کے نومبر کے مقابلہ میں رواں مالی سا ل کے اسی عرصہ کے دوران خام روئی کی ملکی درآمدات میں 201فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید :

کامرس -