آلو کی بہتر پیدا وار کیلئے منا سب آبپا شی اوربروقت گوڈی ضروری ہے،محکمہ زراعت
راولپنڈی (این این آئی)محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آلوکی فصل کا بغور معائنہ کرتے رہیں اور کسی کیڑے یا بیماری کے حملے کی صورت میں فوری مناسب زہروں کا سپرے کیاجائے تاکہ آلوکی فصل کو نقصان سے بچانے سمیت اچھی پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔ترجمان کے مطابق آبپاشی کا مناسب خیال اور بروقت گوڈی اچھی پیداوار کی فراہمی کی ضامن ہے۔ انہوں نے بتایاکہ بیج کیلئے بھی آلوکی مخصوص فصل کا باقاعدگی سے معائنہ جاری رکھناچاہیے اور اگر کسی جگہ پر کسی بیماری ، کیڑے یا وائرس سے متاثرہ کوئی پودا نظر آئے تو اسے احتیاط سے اکھاڑ کر فوری ضائع کردینا چاہیے۔
تاکہ اس سے دیگر پودے متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے بتایاکہ محکمہ زراعت توسیع کاعملہ ہمہ وقت کاشتکاروں کی معاونت کیلئے حاضر ہے لہٰذا کسی بھی مسئلہ کی صورت میں ان سے فوری رابطہ کیاجاسکتاہے۔