نیشنل فوڈ سیکورٹی اور ریسرچ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 62 کروڑ 49 لاکھ روپے

نیشنل فوڈ سیکورٹی اور ریسرچ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 62 کروڑ 49 لاکھ ...

  

اسلام آباد (اے پی پی)وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2015-16ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں نیشنل فوڈ سیکورٹی اور ریسرچ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 62 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب 54 کروڑ 57 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے نیشنل انیمل اینڈ پلانٹ ہیلتھ انسپکشن سروسز کے لئے چار کروڑ 57 لاکھ، اسلام آباد میں زرعی ترقیاتی پروگرام کے لئے 17 کروڑ 92 لاکھ، زیتون کی کاشت کے لئے 11 کروڑ 75 لاکھ، ہائی برڈ سیڈ پروڈکشن کے لئے 8 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

مزید :

کامرس -