ٹوئٹرکا پیغامات میں حروف کی حد ختم کرنے کا اعلان

ٹوئٹرکا پیغامات میں حروف کی حد ختم کرنے کا اعلان

  

کیلیفورنیا (اے پی پی)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے پیغامات میں حروف کی حد ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اس مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹوئٹر مارچ میں یہ حد ختم کر سکتا ہے اور صارفین 10 ہزار کریکٹرز تک کا پیغام تحریر کر سکیں گے ۔ صارفین کو پیغام ابتدائی 140 کریکٹرز کا ہی نظر آئے گا جبکہ اسے کلک کر کے بقیہ حصہ پڑھا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر کا آغاز 10 برس قبل ہوا تھا اور اس وقت اس کے 300 ملین سے زائد صارفین ہیں جو روزانہ سینکڑوں ملین پیغامات لکھتے ہیں۔

مزید :

کامرس -