دفاع حرمین شریفین کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا‘ راشد بشیر سیال

دفاع حرمین شریفین کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا‘ راشد بشیر سیال

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کیپ ٹاؤن کے صدر راشد بشیر سیال نے کہا ہے کہ دفاع حرمین شریفین کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور مقامات مقدسہ کی طرف میلی نظر سے دیکھنے والوں کا وہی انجام ہو گا جو 14 سو سال پہلے ابرہہ کا ہوا تھا جس نے خانہ کعبہ کی حرمت پامال کرنے کی جسارت کی تھی ،راشد بشیر سیال نے کہا کہ مکہ اور مدینہ کی حرمت کے لیے اہل ایمان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے گریز نہیں کریں گے انہوں نے دشمنان حرمین کو انتباہ کیا کہ وہ اپنے ناپاک ارادوں سے باز رہیں ورنہ اللہ رب عزت اپنے گھر کی حفاظت تو کرے گا لیکن حرمین کے ناموس کو پامال کرنے والے عذاب الہیٰ میں گرفتار ہونگے۔

مزید :

عالمی منظر -