مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے‘ شہزاد ملک

مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے‘ شہزاد ملک

  

کیپ ٹاؤن(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کیپ ٹاؤن کے رہنما ملک شہزاد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے او راس کی کامیابی کا کریڈٹ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلی شہباز شریف کو جاتا ہے جس کی کوششوں سے ملک اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اس کی سب سے بڑی مثال پی پی89 میں ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر سیدقطب علی شاہ کی کامیابی ہے جنہوں نے اس سیٹ پر بھاری اکثریت سے کامیابی اپنے نام کی یہ سب مسلم لیگ ن کی قیادت کو کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے ملک میں اتنے کام خاص طور رپر ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا کہ مدتوں عوام یاد رکھیں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کیپ ٹاؤن کے رہنما ملک شہزاد نے روز نامہ پاکستان کے بیوروچیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پورے پاکستان میں مقبول ترین جماعت ہے اور جتنے کام اس دو ر میں ہوئے ہیں اس سے قبل کبھی بھی نہیں ہوئے اور یہ سب کریڈٹ ہماری قیاد ت کو جاتا ہے اس وقت ملک کو بہت سے مسائل درپیش ہیں لیکن اس کے باوجود جس طرح حکومت کام کررہی ہے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوشا ں ہے اس کی مثال نہیں ملتی اور عوام بھی مطمئن ہیں امید ہے کہ یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا اور ان کام کی وجہ سے آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن ہی اپنی حکومت بنائے گی۔

مزید :

عالمی منظر -