چین کے صدر اور وزیر اعظم بیجنگ میں ہونے والے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے افتتاح کی تقریب میں حصہ لیں گے

چین کے صدر اور وزیر اعظم بیجنگ میں ہونے والے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ...

  

بیجنگ(اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی چیانگ 16 تا 18 جنوری بیجنگ میں ہونے والے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے افتتاح کی تقریب میں حصہ لیں گے۔چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون اینگ کا کہنا ہے کہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک: عالمی مالیاتی پالیسی کا نیا رکن ہے۔ انھوں نے کہا کہ"ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمینٹ بینک کے افتتاح سے متعلق تقریبات بیجنگ میں 16 تا 18 جنوری ہوں گی۔ شی جن پنگ بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے اور شام کو وزیر اعظم لی کی چیانگ بینک کی انتظامی کونسل کے پہلے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

بینک کی افتتاحی تقریب میں روس کی نمائندگی وزیر برائے معاشی ترقی الیکسے الیوکائیو کریں گے۔واضح رہے کہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمینٹ بینک کا قیام چین کی ایما پر کیا جا رہا ہے۔ اس بینک کا بنیادی مقصد ایشیائی ممالک کی معاشی ترقی میں انفراسٹراکچر سے متعلق رکاوٹوں کو ختم کرنا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -