شمالی کوریا نے آبدوز سے بیلسٹک میزائل داغنے کی ویڈیو جاری کردی

شمالی کوریا نے آبدوز سے بیلسٹک میزائل داغنے کی ویڈیو جاری کردی

  

سیول(اے پی پی) شمالی کوریا نے آبدوز سے بیلسٹک میزائل داغنے کی ویڈیو جاری کردی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کے تجربے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز ریاستی ٹیلی ویژن چینل نے ایک آبدوز سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل داغنے کی فوٹیج چلائی۔ جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ فوٹیج جاپان کے سمندر میں تیسرے میزائل تجربے کی ہے۔ ویڈیو میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کو موسم سرما کا ایک کورٹ پہنے فوجی کشتی پر دیکھایا گیا۔ اس دوران سمندر سے میزائل فائر ہوتے بھی دکھایا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -