رکنی پاکستانی تاجروں کا وفد رواں ہفتہ یوگنڈا روانہ ہو گا‘اسلم بھٹی

رکنی پاکستانی تاجروں کا وفد رواں ہفتہ یوگنڈا روانہ ہو گا‘اسلم بھٹی

  

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستانی تاجروں ،صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کا 20رکنی وفد رواں ہفتہ کمپالا،یوگنڈا روانہ ہوگا ۔انہیں اس دورے کی دعوت حکومت یوگنڈا کی طرف سے دی گئی تھی ۔اس دورے کے منتظم سیکرٹری جنرل پاک ترک بزنس مین ایسوسی ایشن اسلم بھٹی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس وفد کی قیادت خود یوگنڈا کے اعزازی قونصل جنرل کریں گے ۔اپنے دورے کے دوران پاکستانی وفدیوگنڈا کی مقامی تاجر برادری کے ساتھ ساتھ یوگنڈا کی نیشنل چیمبر ، بورڈ آف انوسیمنٹ،یوگنڈا مینو فیکچر ز ایسوسی ایشن ،یوگنڈاامپورٹر ایکسپورٹر بیورو اور دوسری تاجر تنظیموں سے بھی ملاقات کریگا ۔ وفد کے اعزاز میں پاکستانی ہائی کمیشن عشائیہ کا اہتمام کرے گا کمپالا میں موجود پاکستانی تاجروں ،صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ نشست کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔بزنس ٹو بزنس میٹنگز کے علاوہ فیکٹریوں ،شو رومز اور دفاتر کا دورہ کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یوگنڈامیں پاکستانی تاجروں اور خاص طور پر سرمایہ کاروں کیلئے بے حد مواقع موجود ہیں کیونکہ مقامی کرنسی پاکستان کے مقابلے میں انتہائی کمزور ہے ۔روپیہ مضبوط ہے۔ زمین اور لیبر انتہائی سستی ہے اور صنعتیں اور انفراسٹرکچر نہ ہونے کے برابر ہے جس سے وہ بھر پور فائدہ اٹھا نے کی کوشش کریں گے ۔پاکستانی میڈ مصنوعات کیلئے یوگنڈا،کینیا ،تنزانیہ ،سوڈان،برونڈی اور کانگو کے درمیان فری ٹریڈ معاہدے کی وجہ سے 300ملین آبادی کی مارکیٹ انتہائی پر کشش اور مفید ثابت ہو سکتی ہے جس کیلئے یہ دورہ انتہائی اہم ہے ۔

مزید :

کامرس -