میزان بینک کوسال 2015ء کیلئے دنیا کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ

میزان بینک کوسال 2015ء کیلئے دنیا کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک کوسال 2015ء کیلئے دنیا کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ میزان بینک کو اسلامک فنانس نیوز ریڈ منی گروپ ملائیشیا کی جانب سے دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ میزان بینک کو سال 2015ء کیلئے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے میزان بینک کو اسلامک فنانس نیوز کی جانب سے مسلسل10 سالوں سے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ دیا جارہا ہے۔ میزان بینک کو دنیا بھر کی اسلامی بینکنگ انڈسٹری میں مجموعی طورپر بہتر کارکردگی کی بنیاد پر رنر اپ کا ایوارڈبھی دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ میزان بینک کو دنیا کی اسلامی بینکنگ میں کارکردگی اور اسلامی بینکنگ انڈسٹری کی ترقی کیلئے کوششوں کی بنیاد پرتیسری پوزیشن کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔ میزان بینک کی جانب سے کے الیکٹرک لمیٹڈ کیلئے 215ملین ڈالر ریٹیل سکوک میں مشاورتی خدمات فراہم کرنے پر سال کی سب سے بہترین مشارکہ ڈیل کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔میزان بینک پاکستان کا ساتواں بڑا بینک ہے۔ جو 550سے زائد برانچز کے ساتھ400سے زائد اے ٹی ایمز، ویزا ڈیبٹ کارڈ اور 24/7کال سینٹر کے ذریعے صارفین کو اسلامی بینکنگ پراڈکٹ کی وسیع خدمات فراہم کررہا ہے۔ بینک کئی سالوں سے اسلامک فنانس نیوز ملائیشیا، گلوبل فنانس میگزین نیو یارک، سی ایف اے ایسوسی ایشن پاکستان اور ایسٹ ٹرپل اے ہانگ کانگ سمیت ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ حاصل کررہاہے۔ JCR-VISکریڈٹ ریٹنگ کمپنی کی ریٹنگ میں بینک کی طویل المدتی ریٹنگ ڈبل ا ے برقرار رہی ہے۔ بینک کی شارٹ ٹرم ریٹنگ مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ A1+ ہے جوکہ بینک کی شاندار کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔

مزید :

کامرس -