کانگو، جیل میں آگ لگنے کا فائدہ اٹھا کر 50 قیدی جیل توڑ کر فرار ہوگئے
کنشاسا (این این آئی)جمہوریہ کانگو میں50 قیدی جیل توڑ کر فرار ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی حکام نے کہا ہے کہ کامیٹوگا جیل میں آگ لگنے سے قیدی فائدہ اٹھا کر جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں، ابھی تک کسی کو بھی دوبارہ حراست میں نہیں لیا جا سکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان مفرور قیدیوں میں قتل اور آبروریزی کے مقدموں میں سزا پانے والے قیدی بھی شامل ہیں۔ سلوواکیہ کایورپی یونین کے صدر سے کولون میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر یونین کا ہنگامی اور غیر معمولی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ براٹسلوا(این این آئی)سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو نے یورپی یونین کے صدرسے کولون میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر یونین کا ہنگامی اور غیر معمولی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یونین کے لیے بارڈر کنٹرول کو مزید سخت کرنے کے سلسلے کو تیزی سے مکمل کرنے کی ضرورت ہے ۔دوسری طرف جرمنی نے کہا ہے کہ سال نو کے موقع پرکولون شہر میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں میں سیاسی پناہ کے 18 متلاشی افراد سمیت 31 افرادملوث ہیں جن میں سے 9کا تعلق الجزائر، 8 کا مراکش ،5 ایرانی ، 4 شامی، 2جرمن اور عراق ،سرب اورامریکہ کے ایک ایک شہری پر پر حملوں اور چوری کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔پولیس نے خواتین پر جنسی حملوں میں ملوث افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم اس تناظر میں 2 افراد کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں۔