رواں سال دہشتگردی کے خاتمے اور یکجہتی کاسال ہوگا ‘ انوار علی خان

رواں سال دہشتگردی کے خاتمے اور یکجہتی کاسال ہوگا ‘ انوار علی خان

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)عوامی و سماجی رہنما انور علی اعوان نے کہاہے کہ مجھے پورا یقین ہے کہ سال 2016دہشتگردی کے خاتمے اور یکجہتی کاسال ہوگا ٗ انشاء اللہ پاک فوج قوم کی حمایت کے ساتھ دہشتگردی ٗ جر ائم پیشہ افراداور کرپشن کا گٹھ جوڑ توڑ کر انصاف اور امن کی راہ ہموار کری گی ۔انہوں نے کہا پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور اب دہشت گردچھپنے کے لئے جگہ ڈھونڈ رہے ہیں۔ روز نامہ پاکستان کے بیورو چیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے پورا یقین ہے کہ سال 2016دہشتگردی کے خاتمے اور یکجہتی کاسال ہوگا۔ انشاء اللہ قوم کی حمایت کے ساتھ دہشتگردی ٗ جر ائم پیشہ افراداور کرپشن کا گٹھ جوڑ توڑ کر انصاف اور امن کی راہ ہموار کرینگے ۔پاک فوج نے ملک میں کسی بھی ناگہانی آفت میں پاکستانیوں کی بھر پور مدد کی ہے جس پر ہم پاک فوج کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -