17ہزار فلسطینیوں کی قبلہ اول میں نماز جمعہ کی ادائیگی

17ہزار فلسطینیوں کی قبلہ اول میں نماز جمعہ کی ادائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے گزشتہ روز فلسطینیوں کی قبلہ اول تک رسائی روکنے کیلئے جگہ جگہ ناکے لگا کرانہیں روکنے کی کوشش کے باوجود 17 ہزار فلسطینی قبلہ اول میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے پہنچنے میں کامیاب رہے۔اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کرنیوالوں میں بیت المقدس کے علاوہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے 200 باشندے بھی شامل تھے جو’ایریز‘ گزرگاہ عبور کرکے قبلہ اول پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔نماز جمعہ سے قبل ہی اسرائیلی فوج اور پولیس نے مسجد اقصیٰ کے اطراف قدیم تاریخی شہر کا محاصرہ کررکھا تھا اور جگہ جگہ ناکے لگا کر شہریوں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا گیا تھا۔الشیخ یوسف ابو سنینہ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قبلہ اول سمیت فلسطین میں موجود تمام مقدس مقامات کے دفاع کیلئے ہرممکن اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور دیگر مقدس مقامات پر قبضے مجرمانہ سازشوں کی مذمت کی اور کہا کہ مقدسات کا دفاع تمام مسلمانوں کا مذہبی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ آزاد نہیں ہوتے فلسطین آزاد نہیں ہوگا۔

مزید :

عالمی منظر -