لندن میں ایک پاکستانی بیٹے نے ماں سے محبت کی مثال قائم

لندن میں ایک پاکستانی بیٹے نے ماں سے محبت کی مثال قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (بیورورپورٹ)لندن میں ایک پاکستانی بیٹے نے ماں سے محبت کی ایسی مثال قائم کر دی کہ سب حیران رہ گئے بیٹے نے ماں کو گردہ عطیہ کر دیا کامیاب آپریشن کے بعد برطانوی میڈیا بھی پاکستانی فیملی کی محبت دیکھ کر تعریف کرنے لگاباون سالہ زینب بی بی کا ایک گردہ ناکارہ ہو چکا تھا شادی شدہ بیٹے نے گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش کی تو ماں نے فوراً انکار کر دیا لیکن اس محبت کی بیٹے نے بھی لاج رکھ لی عمران نجیب نے اپنی ماں سے کہا کہ وہ اپنا گردہ ویب سائٹ پر بیچنے کے لئے لگا رہا ہے اس لئے زیادہ بہتر ہے کہ آپ یہ گردہ قبول کر لیں ورنہ وہ بیچ دے گا۔ لاکھ جتن کے بعد آخر ماں رضا مند ہو گئی اور یوں ڈاکٹروں نے عمران نجیب کا گردہ مکمل ٹیسٹ کے بعد اس کی ماں کو لگا دیا عمران نجیب شادی شدہ اور دو بیٹیوں کے باپ ہیں ۔
جبکہ ان کی اہلیہ نے بھی اپنی ساس کو گردہ عطیہ کرنے پر کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی اور اپنے شوہر کو بخوشی اجازت دی۔

مزید :

عالمی منظر -