کمرشل بینکوں کو سرمایہ کاری کی شدید قلت سا مئلاہ

کمرشل بینکوں کو سرمایہ کاری کی شدید قلت سا مئلاہ

  

 کراچی (اکنامک رپورٹر)کمرشل بینکوں کو سرمایہ کی شدید قلت کا مسئلہ تاحال برقرارہے،اسٹیٹ بینک نے ایک بار پھر بینکوں کو ایک ہزار 41 ارب روپے کا سرمایہ فراہم کردیا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکوں کو سرمایہ فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ایک بار پھرکمرشل بینکوں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے14 روز کیلئے ایک ہزار 41 ارب روپے کا خطیر سرمایہ فراہم کیا ہے۔کمرشل بینکوں نے 29درخواستوں کے ذریعے ایک ہزار 44 ارب روپے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم اسٹیٹ بینک نے 28 درخواستیں قبول کیں۔اس سرمائے کیلئے منافع کی شرح 6.03 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -