فرانس ‘خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش ‘دو افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا

فرانس ‘خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش ‘دو افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا

  

پیرس (اے پی پی) فرانسیسی حکام نے 28 سالہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کے الزام میں دو افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق افغان شہریوں پر الزام تھا کہ انہوں نے گزشتہ دسمبر میں ایک ٹرین میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے دو افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے اور ان کے تیسرے ساتھی کو تلاش کررہی ہے۔

گرفتار ہونے والے افغان شہریوں کی عمریں 19 اور 45 سال بتائی گئی ہیں اور دونوں سیاسی پناہ پر فرانس میں مقیم ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -