اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس سے بم برآمد کر کے ناکارہ بنا
مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے پٹرول بم کے قریب سے بم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیلی عبرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کو معمول کے گشت کے دوران مشرقی بیت المقدس میں العیسویہ قصبے کے ایک پٹرول پمپ کے قریب سے ایک دیسی ساختہ بم ملا ہے۔صہیونی میڈیا کے مطابق پولیس نے بم قبضے میں لیکر اس کی تفتیش شروع کردی ہے۔ بم ملنے کے بعد پٹرول اسٹیشن اور اس کے آس پاس کے تجارتی مراکز کوخالی کرالیا گیاتھا۔ اسرائیل کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ناکارہ بنا دیا۔