این آئی اے نے پنجاب کے ایس پی سلوندر سنگھ کو طلب کرلیا ہے

این آئی اے نے پنجاب کے ایس پی سلوندر سنگھ کو طلب کرلیا ہے

  

نئی دہلی(کے پی آئی)قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) نے پنجاب کے ایس پی سلوندر سنگھ کو طلب کرلیا ہے۔ مذکورہ ایس پی، اسکے جوہری دوست اور باورچی کو عسکریت پسندوں نے اسی روز رات کو اغوا کیا تھا جب پٹھانکوٹ میں حملہ کیا گیا تھا۔تحقیقاتی ایجنسی نے سرحد کے نزدیک ایک کھیت سے پاں کے نشانات کے نمونے بھی پائے ہیں جن کی فارنیسک لیبارٹری میں جانچ کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی سوموار کے روز حاضر ہونے کے لئے کہا گیا ہے تاکہ اسکی مکمل پوچھ تاچھ کی جاسکے کیونکہ خیال کیا جارہا ہے کہ ایس پی کی جانب سے پنجاب پولیس اور این آئی اے کو دیئے گئے بیانات میں کچھ فرق محسوس کیا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ایس پی کا لائی ڈٹیکٹر ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔تحقیقاتی ایجنسی نے اس ٹیکسی ڈرائیور کی کال ریکارڈ بھی حاصل کر لی ہیں جسے ملی ٹینٹوں نے ہلاک کیا تھا۔ اتنا ہی نہیں بلکہ کال کہاں کہاں سے کی گئیں ہیں اسکاریکارڈ بھی حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ائر بیس سے بھی پاں کے کچھ نمونے حاصل کئے گئے ہیں اور اب اس بات کیکوشش کی جارہی ہے کہ گاں اور ائربیس سے پاں کے نمونے کہیں مطابقت تو نہیں رکھتے، جس سے عسکریت پسندوں کی دراندازی کے بارے میں معلوم کیا جاسکے۔

مزید :

عالمی منظر -